امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور متعلقہ ذخائر پر حملے

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران اور قطر کے مشترکہ کنٹرول میں ہے

امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور متعلقہ ذخائر پر حملے

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ملک کے بڑے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے متعلقہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق عسلویہ کے علاقے میں قائم تیل اور پیٹروکیمیکل ذخائر پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ان حملوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ جاری جنگ کے دوران پہلا موقع ہوگا جب ایران کے تیل اور گیس کے بنیادی مراکز کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہو۔ واضح رہے کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران اور قطر کے مشترکہ کنٹرول میں ہے۔