کیف (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف دفاع میں مدد کے لیے 200 سے زائد یوکرینی فوجی ماہرین مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یوکرینی ٹیمیں پہلے ہی متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب میں موجود ہیں، جبکہ مزید ماہرین کویت روانہ ہو رہے ہیں۔
یوکرینی صدر نے اس سے قبل ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ سمیت 11 ممالک نے خلیجی ممالک پر ہونے والے ایرانی شہید ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین سے مدد طلب کی ہے۔
0 تبصرے