واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے، وہ اسے تقریباً ختم سمجھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ جنگ میں شامل نہ ہوتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، اور امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ممالک کو بڑا دھچکا لگا کیونکہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ایران ان پر حملہ کرے گا۔
0 تبصرے