تیل 600 روپے فی لیٹر بھی ہو سکتا ہے: وفاقی وزیر کا انتباہ

تیل 600 روپے فی لیٹر بھی ہو سکتا ہے: وفاقی وزیر کا انتباہ

نارووال (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ایران کی جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 600 روپے فی لیٹر سے بھی بڑھ سکتی ہے اور عالمی معیشت بیٹھ سکتی ہے۔ نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو یہ باور کراتی رہی کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، ایک لیڈر کی تقریر کا آغاز ہی ملک کے ڈوبنے سے ہوتا تھا، لیکن آج اسی پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو سبق سکھایا ہے، اور آج آسٹریلیا سے لے کر امریکہ تک دنیا بھر میں جس ملک کا چرچا ہے وہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کر دیا ہے، تاریخ اٹھا کر دیکھیں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی، پاکستان کا وقار بلند ہوا۔