تہران/تل ابیب/واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور حملوں کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای حالیہ حملوں کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب خطے میں ڈرون حملوں، میزائل فائرنگ اور سیاسی بیانات کے باعث جنگ کے دائرہ کار کے بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔
اسرائیلی حملے میں ایران کے نئے منتخب سپریم لیڈر زخمی ہوئے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو اسرائیلی حملے کے دوران ٹانگوں پر معمولی زخم آئے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبروں پر ایران کے حکومتی مشیر یوسف پزشکیاں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو رمضان جنگ کا زخمی مجاہد قرار دیا ہے۔
0 تبصرے