کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار 720 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا 8 ہزار 748 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 97 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 102 ڈالر ہو گئی ہے۔
0 تبصرے