گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) فوج سے متعلق متنازع تقریر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے گوجرانوالہ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائنز اور مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 28 جولائی کو اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔
درخواست میں مولانا فضل الرحمان کی متنازع تقریر کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ادھر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے خلاف دیے گئے بیان پر شہداء کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر احسن اقبال، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا شہداء اور ان کے ورثا کے ساتھ زیادتی ہے۔
0 تبصرے