کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے گئے ڈاکٹر آکاش کے مقدمے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک استاد بھی شامل ہے، جبکہ واردات کے لیے دو موٹر سائیکلیں استعمال کی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ لوٹی گئی رقم بھی بازیاب کر لی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
0 تبصرے