کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 3 سالہ بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر سندھ حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مختلف محکموں کے کئی افسران کو معطل کردیا۔ محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس کے تحت بینچز کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس سمیت تین رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔