جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، معاہدہ فیصلے پر اتفاق

دنیا 12th Oct 2023 338 مناظر

تہران اور ریاض امن معاہدے کے بعد ایرانی صدر اور محمد بن سلمان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے

حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن معاہدے کے بعد ایرانی صدر اور محمد بن سلمان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ