اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پیش رفت، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

پاکستان 22nd Oct 2025 404 مناظر
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پیش رفت، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل ایکٹ 2025 کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جاری حلقہ بندیوں کا شیڈول بھی واپس لیا ہے، پنجاب حکومت کو ڈی مارکیشن اور حلقہ بندی رولز کی منظوری کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز، ڈی مارکیشن اور حلقہ بندی رولز مہیا کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو متعلقہ ڈیٹا اور نقشے بھی فراہم کیے جائیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا خط میں کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ