جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، سرفراز بگٹی کی شمولیت

تازہ ترین 18th Dec 2023 283 مناظر

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، سرفراز بگٹی کی شمولیت

تربت (ویب ڈیسک) سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر پارٹی پرچم والا مفلر دیا۔
اس حوالے سے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قائد آصف علی زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حکم دیا، یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیان بازی کو چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے چند روز قبل نگراں وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ