اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارت میں عصمت دری کے واقعات کی ویڈیوز آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف

دنیا 03rd Sep 2024 348 مناظر
بھارت میں عصمت دری کے واقعات کی ویڈیوز آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف

بھارت میں عصمت دری کے واقعات کی ویڈیوز آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف

بھارت کے شہر کلکتہ میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف ملک بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ تاہم بھارت میں عصمت دری کے واقعات کے بعد آن لائن اس طرح کے جرائم کی ویڈیوز تلاش کرنے اور فروخت کرنے کا ایک خطرناک رجحان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیوز بڑی تعداد میں آن لائن فروخت ہوتی ہیں، یہ انکشاف بھارتی معاشرے میں موجود خوفناک تضادات کو اجاگر کرتا ہے۔ بھارت میں جب بھی عصمت دری کا کوئی افسوسناک واقعہ ہوتا ہے تو اس واقعے کی ویڈیو تلاش کرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ بھارت میں ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ریپ کی ویڈیوز کی فروخت کوئی نئی بات نہیں، یہ ویڈیوز سی ڈیز اور یو ایس بی کے ذریعے بھارت کے دیہی علاقوں تک پہنچتی تھیں لیکن اب انٹرنیٹ کے آنے کے بعد یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر بھی کام کرنے لگی ہے۔ . پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بار جب یہ ویڈیوز وائرل ہو جائیں تو ان کلپس کو وائرل ہونے سے روکنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ