جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

جلد روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے: احسن اقبال

تازہ ترین 08th May 2023 295 مناظر

آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان میں آنے والا ہے۔ یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہےکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدرہ گیاہےکہ سی پیک منصوبےکو ڈی ریل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان میں آنے والا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ