پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

سابق وفاقی وزیر غلام سرور کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

تازہ ترین 22nd Jun 2023 205 مناظر

جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاوس پرنہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ غلام سرور خان نے ایک بیان سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا برا ہوا لہٰذا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کےلیے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاوس پرنہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ