جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

سلمان خان کو بگ باس کی میزبانی کے دوران کڑی تنقید کا سامنا

شوبز 10th Jul 2023 434 مناظر

اگر آپ دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں تو کم سے کم ان کے سامنے خود تو اچھے رہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اور میزبان سلمان خان کی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کی میزبانی کے دوران سگریٹ نوشی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سلمان خان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار شو کی میزبانی کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اور انہوں نے کیمرے کے سامنے بھی ہاتھ میں سگریٹ پکڑ رکھی ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ گزشتہ قسط میں جب آکنشاہ پوری اور جد حدید نے ان کے شو میں ایک دوسرے کا بوسہ لیا تو سلمان خان نے کنٹسٹنٹ کو کہا تھا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہے تو کیا سگریٹ نوشی ثقافت کا حصہ ہے۔ ایک صارف نے سلمان خان کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں تو کم سے کم ان کے سامنے خود تو اچھے رہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ