پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد پیش

تازہ ترین 13th Mar 2025 373 مناظر
سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد پیش
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پانی کے مسئلے پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہمیشہ عوام کے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے حق میں کھڑی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر فورم پر پانی کی تقسیم کے مسئلے پر بات کی ہے اور سندھ کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرکے اسے ہمیشہ کے لیے مسترد کیا، جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے تھل گریٹر کینال منصوبے کی منظوری دی۔ سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا کہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے سے سندھ کے پانی کے حقوق کو نقصان پہنچے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ