اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر خاتون کے قتل کا باعث بنی

پاکستان 27th Nov 2023 392 مناظر

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر خاتون کے قتل کا باعث بنی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کولائی پال میں ایک لڑکی کو قتل کردیا گیا جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لڑکی کو گھر والوں کے مشورے پر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل متاثرہ لڑکی اور اس کے دوست کی دو لڑکوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ڈی ایس پی مسعود خان نے بتایا کہ دوسری لڑکی کو بچانے کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے گھر والوں سے اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، جس کے بعد اسے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا تاہم دونوں لڑکوں نے ابھی تک مفرور ہیں.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ