پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

طاقتور سسٹم کی انٹری، کراچی والے بارش کے لیے تیار ہو جائیں!

سندھ 17th Mar 2026 329 مناظر
طاقتور سسٹم کی انٹری، کراچی والے بارش کے لیے تیار ہو جائیں!
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ اور جمعرات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اہم الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آج رات سے ایک نیا مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ یہ سسٹم وقفے وقفے سے دو دن تک اثر انداز رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ