پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک ملتوی کر دی

تازہ ترین 17th Jun 2025 353 مناظر
عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک ملتوی کر دی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت پاکستان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، نہ کہ اختلافات میں الجھنے کی۔ اسی وجہ سے تحریک وقتی طور پر ملتوی کی گئی ہے۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ عمران خان کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف پوری دنیا پر واضح ہے، اور وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا رہا ہے۔ عمران خان کی اس حکمت عملی کو بعض مبصرین نے موجودہ بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں ایک ذمہ دارانہ سیاسی قدم قرار دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ