پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

فراڈکیس: امیشا پٹیل نے عدالت میں سرینڈر کردیا

شوبز 18th Jun 2023 310 مناظر

مقدمے کے متن کے مطابق2018 میں انہوں نے جھارکنڈ میں ایک تقریب کے دوران امیشا پٹیل سے ملاقات کی

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے چیک باؤنس کیس میں رانچی سول کورٹ میں سرینڈر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے سرینڈر کیے جانے کے بعد سینیئر ڈویژن جج ڈی این شکلا نے اداکارہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 21 جون کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ 2018 میں جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر اجے کمار نے امیشا پٹیل کیخلاف چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق2018 میں انہوں نے جھارکنڈ میں ایک تقریب کے دوران امیشا پٹیل سے ملاقات کی اس دوران اداکارہ نے اجے کمار کو اپنی فلم پراجیکٹ پر انویسٹ کرنے کیلئے راضی کرلیا لیکن فلم کامیاب نہ ہوسکی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ