اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

فضل الرحمان فوج اور شہداء کے بارے میں بیان پر پشیمان ہوں گے، اپنے الفاظ واپس لیں: گورنر سندھ

تازہ ترین 16th Jul 2026 228 مناظر
فضل الرحمان فوج اور شہداء کے بارے میں بیان پر پشیمان ہوں گے، اپنے الفاظ واپس لیں: گورنر سندھ
کراچی : گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہداء کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں علامہ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ سب شہداء ہیں۔ امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پشیمان ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سوچ اور فکر کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہمارے سروں کا تاج ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ