بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

قطر سے پاکستان کے لیے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل

تازہ ترین 11th May 2026 425 مناظر
قطر سے پاکستان کے لیے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل
کراچی؛ قطر سے پاکستان کے لیے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز ایران کی خصوصی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق یہ جہاز اس وقت آبنائے ہرمز کے ”ہنگم“ جزیرے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پورٹ قاسم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر پہنچائی جائے گی تاکہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ایل این جی کا ایک اور جہاز ”الخریطیات“ بھی کراچی پہنچ چکا ہے، جبکہ پہلا جہاز 30 اپریل کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے یہ تیسرا ایل این جی جہاز ہے جسے اپنی سمندری حدود سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے، جس سے ملک میں گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ