پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

تازہ ترین 23rd Jan 2026 524 مناظر
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے کے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 7 ہزار 802 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 923 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ