پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری

تازہ ترین 21st Sep 2023 367 مناظر

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس میں عدالت نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 25 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام پر کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ