پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

وہیل سے 20 منٹ تک بات کر سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا دعویٰ

دلچسپ اور عجیب 20th Dec 2023 379 مناظر

وہیل سے 20 منٹ تک بات کر سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا دعویٰ

الاسکا (ویب ڈیسک) بظاہر تو یہ کسی سائنس فکشن فلم کا سین لگتا ہوگا لیکن امریکی سائنسدانوں نے امریکی ریاست الاسکا میں 20 منٹ طویل گفتگو کے بعد وہیل مچھلی سے بات کرنا ممکن بنادیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی الاسکا میں ٹوئن نامی 38 سالہ وہیل نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ٹیلی فونک کال کا جواب دیا اور SETI انسٹی ٹیوٹ اور UC Davis کے محققین سے بات کی۔ محققین کی ٹیم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہیل اور انسانوں نے ایک دوسرے سے اپنی اپنی بولیوں میں بات کی ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ دوسری دنیاوی مخلوقات کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت کے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک مخصوص ویلکم کال نشر کی جسے پانی کے اندر whup/throp کہا جاتا ہے، جس سے وہیل کو کشتی کے قریب آنے اور استقبالیہ کال کے ساتھ جواب دینے کا اشارہ ملتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ