جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں، وزراء اور منتخب نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں

تازہ ترین 25th Feb 2026 462 مناظر
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں، وزراء اور منتخب نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ، صوبائی وزیر سردار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر حیدرآباد کاشف شورو، مشیر نجمی عالم اور دیگر رہنماؤں نے چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں اور وزراء نے مختلف امور پر چیئرمین کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سردار شاہ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ میئر حیدرآباد اور میئر کراچی نے شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق کارکردگی رپورٹ چیئرمین کو پیش کی۔ سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ