جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پریا کماری اور ديگر مغویوں کی بازیابی کے لیے اور ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن ضرور ہوگا، عمر سومرو

سندھ 13th Sep 2023 379 مناظر

فاطمہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس ملزم کا موبائل فون نہیں کھول سکی

کندھ کوٹ: صوبائی وزیر قانون عمر سومرو نے کہا ہے کہ پریا کماری سمیت تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، پریا کماری کے اغوا کے وقت تعینات ایس ایس پی دو سال بعد واپس آگئے ہیں۔ وزیر قانون عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ پریا کماری ضرور بازياب ہو جائیں گی، پولیس کی کارکردگی قابل رحم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانی پور کی حویلی میں بچی فاطمہ کے قتل کے کیس کی تفتیش کے دوران پولیس ملزم کا موبائل فون نہیں کھول سکی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں مغویوں کے لواحقین اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 9 ماہ قبل اغوا ہونے والی نازیہ کھوسو اور ان کی بیٹی کوثر کھوسو کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ