اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہکاروں پر حملہ ، 5 افراد جاں بحق دو زخمی

تازہ ترین 29th Oct 2024 305 مناظر
پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے  اہکاروں پر حملہ ،  5 افراد جاں بحق دو زخمی

ڈیم کی دیکھ بھال پر معمور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، ترجمان صوبائی حکومت

پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہکاروں پر حملہ ، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے ، ترجمان بلوچستان حکومت کا کهنا تها که ڈیم کی دیکھ بھال پر معمور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جاررہی ہیں، ‏پنجگور حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، آمین اللہ ولد نامعلوم سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سنگے قلات چتکان پنجگور، عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر زخمی ہوا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ