جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان

تازہ ترین 17th May 2023 316 مناظر

پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع

سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ