پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سندھ 21st Jan 2026 290 مناظر
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی: محکمۂ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جمعرات سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ جمعرات کے روز وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 13 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جبکہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ