بدھ، 21 اکتوبر 2026
بریکنگ

دھمکیوں اور دباؤ کے ماحول میں مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں: ایرانی صدر

دنیا 21st Oct 2026 2 مناظر
دھمکیوں اور دباؤ کے ماحول میں مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں: ایرانی صدر
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جب تک دھمکیوں اور پابندیوں میں عملی طور پر کمی نہیں کی جاتی، اس وقت تک نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں ہو سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایک طرف پابندیوں اور دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جائے، رابطوں کے راستے بند کیے جائیں اور دوسری جانب مذاکرات کی بات کی جائے تو ایسے عمل کے مؤثر نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور دباؤ کی زبان میں ہونے والے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ