جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 33 افراد جاں بحق، متعدد بچے زخمی

تازہ ترین 15th Oct 2026 5 مناظر
پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 33 افراد جاں بحق، متعدد بچے زخمی

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر شامل ہیں

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور اساتذہ سمیت کم از کم 33 افراد جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح اسکول میں کلاسز کے دوران پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے متعدد طلبہ ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ