پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کی اکثریتی رائے سے منظوری دے دی گئی، جبکہ اجلاس میں دونوں قراردادیں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیں۔
مشترکہ اجلاس میں صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے سے متعلق صدارتی فرمان پیش کیا گیا۔
ایمرجنسی نافذ کرنے کی تحریک کے حق میں 214 ووٹ پڑے، جبکہ مخالفت میں 56 ارکان نے ووٹ دیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں وزیراعظم نے انہیں دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کا معاملہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم آئینی ضرورت پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔