پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

تازہ ترین 14th Apr 2025 417 مناظر
وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ
شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ