منگل، 03 نومبر 2026
بریکنگ

امریکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا: مارکو روبیو

دنیا 01st Nov 2026 25 مناظر
امریکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا: مارکو روبیو
جارجیا (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ سعودی عرب کی جاری کشیدگی کے باوجود امریکہ، سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی بالخصوص دفاعی شعبے میں اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بات پر خوشی ہے کہ دیگر ممالک نے بھی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کے خلاف اس کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی حکام سعودی عرب کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ