کراچی: سندھ کے نامور سینئر صحافی مشتاق سرکی کے بھائی آفاق سرکی بازیاب نہیں ہو سکے۔ مشتاق سرکی نے سندھ حکومت اور حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آفاق سرکی 72 گھنٹوں میں بازیاب نہ ہوئے اور گھر واپس نہ پہنچے تو اتوار، 21 دسمبر کو ڈرگ روڈ پر ایس ایس پی آفس، شاہراہ فیصل کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا۔ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک آفاق سرکی بازیاب نہیں ہوتے۔
0 تبصرے