کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فاروق نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔
بلڑی شاہ کریم میں شکار سے منع کرنے پر وڈیرے نے حسین ملاح کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کر دیا، جس پر سول سوسائٹی اور قومی رہنماؤں نے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس آپریشن “المیزان” کے دوسرے مرحلے میں کچے اور شہری علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔