جمعہ، 06 نومبر 2026
بریکنگ

زارا نور عباس کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

شوبز 04th Nov 2025 495 مناظر
زارا نور عباس کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اداکارہ زارا نور عباس ایک ویب شو میں بولڈ لباس پہننے پر صارفین کی نکتہ چینی کا نشانہ بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے فیشن انتخاب کے باعث مختلف مواقع پر ناظرین کی سخت رائے کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ حالیہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب زارا نے اپنے ویب شو میں اپنے ماموں سسر اور معروف اداکار عدنان صدیقی کا انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو کے دوران انہوں نے مغربی انداز کا لباس، اسکرٹ اور آف شولڈر بلاؤز پہنا، جو صارفین کو پسند نہ آیا اور انہوں نے زارا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زارا کو زیادہ مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ “آپ کندھوں کو ڈھانپ کر بھی خوبصورت لگ سکتی ہیں۔” ایک اور نے کہا کہ “سسر کے سامنے ایسا لباس پہننا مناسب نہیں تھا، آپ کو اُن کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔” اس کے علاوہ ایک صارف نے اُن کے فیشن اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ زارا کو اپنے ڈریسنگ سینس اور انداز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ