ہفتہ، 07 نومبر 2026
بریکنگ

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

پاکستان 29th Oct 2025 539 مناظر
کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں مبینہ سہولت کاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

پراسیکیوشن کے مطابق، ملزمہ گل نساء پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر ہونے والے خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ، خودکش حملہ آور شاہ فہد کے ہمراہ حب سے کراچی آتے وقت گاڑی میں موجود تھی۔ دوسری جانب، ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی مؤکلہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، اور نہ ہی اس کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق ثابت ہوا ہے۔ عدالت میں وکیل صفائی نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے، جب کہ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ایک اور ملزم، جاوید، کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں دو چینی شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ