آزاد امید وار عمران شاہ کے انتخابی ترانے کی مقبولیت*جاگنے والا ہے پاکستان*اب قوم نہیں ہوگی پریشان
آزاد امید وار عمران شاہ کے انتخابی ترانے کی مقبولیت*جاگنے والا ہے پاکستان*اب قوم نہیں ہوگی پریشان
کراچی(بزنس رپورٹر)معررف سماجی و کاروباری شخصیت محمد عمران شاہ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے محمد عمران شاہ کراچی حلقہ این اے 248, اور پی ایس 125 گلبرگ ٹاون سے مکمل طور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں قومی اسمبلی میں ان کا انتخابی نشان ، گول میز، ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں ان کا انتخابی نشان ،ٹریفک سگنل، ہے محمد عمران شاہ نے اپنی الیکشن مہم میں تیز کردی گزشتہ روز انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز اور پرنٹ و سوشل میڈیا وابستہ نمائندوں سے ملاقات کی اور اپنے انتخابی ترانے سنائے " آزاد ہوں میں" آزاد کھڑا ہوں" اپنے حلقے کے ساتھ کھڑا ہوں" جاگنے والا ہے پاکستان" اب قوم نہیں ہو گی پریشان" خوشحال بنے گا پاکستان" مذکورہ ترانے میں لاجواب شاعری کا انتخاب کیا گیا ہے اس کے علاوہ محمد عمران شاہ کا اپنے حلقے کی عوام کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے محمد عمران شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حلقے میں دن رات موجود ہیں اور الیکشن آفس میں آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ علاقے کی کثیر تعداد نے مجھے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے لوگوں کی رائے ہے کہ اس بار آزاد امیدوار کی صورت میں عمران شاہ ایک اچھے اور باصلاحیت رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور عرصے دراز سے وہ اپنے انتخابی حلقے میں اپنا کاروبار کررہے ہیں اس لئے وہ کوئی اجنبی شخصیت نہیں ہیں عمران شاہ نے کہا کہ لوگوں کے تعاون سے مجھے کو بہت حوصلہ ملا ہے اور 8 فروری کو اس حلقے میں حقیقی معنوں میں تبدیل رونما ہوگی