جمعہ، 06 نومبر 2026
بریکنگ

لاہور میں موٹرسائیکل میں پٹرول کے ليئے ہیلمٹ لازمی قرار

پاکستان 06th Jul 2023 300 مناظر

متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

لاہور: لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثات میں سر کی چوٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول حاصل کرنے کے لئے موٹرسائیکل سوار کا ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، نوٹیفکیشن 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جاری کیا گیا جو تمام متعلقہ اداروں بھجوادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ