جمعہ، 06 نومبر 2026
بریکنگ

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران فلسطینی حامیوں کی انٹری، دلچسپ صورتحال

کھیل 19th Nov 2023 479 مناظر

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران فلسطینی حامیوں کی انٹری، دلچسپ صورتحال

کراچی: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آسٹریلیا اور میزبان بھارتی ٹیم کے درمیان ہوا جہاں میچ کے دوران ایک فلسطینی حامی بھارتی بلے باز تک پہنچ گیا۔
میگا ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں بھارتی ٹیم آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کر رہی تھی، میچ کے دوران ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد تماشائیوں کی میدان میں آمد متوقع تھی۔
جب میچ جاری تھا، ایک نوجوان فلسطینی حامی پچ پر بھاگا اور بلے باز ویرات کوہلی کو پکڑ لیا۔
نوجوان نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہن رکھا تھا جب کہ اس کی ٹی شرٹ پر انگریزی میں فلسطینیوں پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ لکھا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے نوجوانوں کو بہادر قرار دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ