ماسکو (ویب ڈیسک) – روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات جاری ہے۔
روسی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان کے مطابق، صدر پیوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران پر اسرائیل کے اشتعال انگیز حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے مخاطب ہو کر کہا:
"مجھے بے حد خوشی ہے کہ آپ آج ماسکو میں موجود ہیں، اور ہمیں یہ موقع میسر آیا ہے کہ ہم مشکل اور نازک معاملات پر کھل کر بات کریں اور ان کا کوئی پائیدار حل نکال سکیں۔"
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات نہایت قریبی اور دوستانہ ہیں، جو اب ایک ’اسٹریٹیجک شراکت داری‘ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی اقدار کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔
0 تبصرے