لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں دائر کردہ ضمانت کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔
0 تبصرے