کراچی میں خواجہ سراؤں کا پولیس پر تشدد کا الزام، تھانے کا گھیراؤ اور پتھراؤ

کراچی میں خواجہ سراؤں کا پولیس پر تشدد کا الزام، تھانے کا گھیراؤ اور پتھراؤ

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں زیرِ حراست ایک خواجہ سرا پر مبینہ پولیس تشدد کے واقعے کے بعد خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کیا اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے دوران سیف سٹی کے کیمرے اور پولیس موبائل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق پتھراؤ میں ملوث خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ تین خواجہ سراؤں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کچھ بھکاریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون بہنے لگا، جس کے بعد خواجہ سراؤں نے اس واقعے کو مبینہ پولیس تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی۔