ٹی ڈی اے پی، ایمبیانٹے فرینکفرٹ 2026 میں ملک کی نمائندگی کرے گی

ٹی ڈی اے پی، ایمبیانٹے  فرینکفرٹ 2026 میں ملک کی نمائندگی کرے گی

کراچی: دنیا کی معروف بین الاقوامی کنزیومر گڈز تجارتی نمائش ایمبیانٹے فرینکفرٹ 2026، 6فروری سے 10 فروری 2026 تک میسے فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوگی۔ یہ نمائش عالمی آرڈر سیزن کے لیے ایک جامع سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر جانی جاتی ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ بین الاقوامی کنزیومر گڈز فیئر ہے، جو شرکاء اور زائرین دونوں کے لحاظ سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی) ایمبیانٹے فرینکفرٹ 2026 میں ملک کی نمائندگی کرے۔2025 کی آخری نمائش میں 170 ممالک سے 4,660 نمائش کنندگان نے شرکت کی، جب کہ دنیا بھر سے 148,000 سے زائد خریداروں نے نمائش کا دورہ کیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے 2025 کی نمائش میں پاکستان سے 6 نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں انایا سالٹ کرافٹ، آر ایم سالٹ، ڈارسن، داؤد کارپوریشن، ثناء ٹریڈرز، اور ٹریڈ ایشیا شامل تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان سووینئیرز، طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ، اور شارپ ایج انٹرپرائزز (کلاسک کچن) نے گلوبل سورسنگ اور دیگر متعلقہ کیٹیگریز میں مصنوعات پیش کیں۔ایمبانٹے نمائش میں مختلف مصنوعات کی کیٹیگریز مثلاً گلوبل سورسنگ، بیوٹی اینڈ باتھ، کیریٹ، ڈائننگ، گفٹنگ، لیونگ، آفس سپلائز، ری مین ایکسپو، اسکول سپلائز، گفٹس، پیکجنگ، سجاوٹ اور دیگر تحائف شامل ہوتی ہیں۔پاکستانی برآمد کنندگان کی عالمی سطح پر نمائش کو فروغ دینے اور انہیں بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کے لییٹی ڈی اے پی ایمبیانٹے فرینکفرٹ 2026 میں سبسڈی کے ساتھ شرکت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ٹی ڈی اے پی نے سبسیڈائز اسٹال کی فیس 10لاکھ 73ہزار روپے اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 7 جولائی 2025 مقرر کی ہے