پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے والد کی صحت سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزاد اور مناسب طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جا رہی، جبکہ حکومت جان بوجھ کر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کر رہی ہے۔
انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
0 تبصرے