واشنگٹن (ویب ڈیسک)
امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں قائم امریکی ورچوئل ایمبیسی نے وہاں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا تاخیر ایران سے روانگی کا بندوبست کریں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری حکومتی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے نکلنے کا منصوبہ بنائیں، کیونکہ فضائی پروازیں کسی بھی وقت منسوخ یا معطل کی جا سکتی ہیں۔
ورچوئل ایمبیسی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ عمارت میں قیام کریں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء مناسب مقدار میں ذخیرہ کر لیں۔
بیان میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر محفوظ ہو تو امریکی شہری زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا یا ترکی جانے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے