متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کی جلد بحالی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کی جلد بحالی کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزوں کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تیاریوں اور ہوم ورک کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ بحال کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ اعلان یو اے ای کے سفیر کی جانب سے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔